اتوار 25 جنوری 2026 - 08:29
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بطورِ اپوزیشن لیڈر تقرری، ملتِ تشیع کے لیے باعثِ فخر: امام جمعہ سکردو

حوزہ/ امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بطورِ اپوزیشن لیڈر تقرری ملتِ تشیع پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور خوش آئند پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقرری نہ صرف ملت کی سیاسی بصیرت اور جدوجہد کا اعتراف ہے، بلکہ ایوانِ بالا میں مظلوم طبقات کی مؤثر آواز بننے کی امید بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنی دینی، سیاسی اور عوامی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے ملک میں انصاف، آئین کی بالادستی اور قومی وحدت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

آخر میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس عظیم ذمہ داری کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کی قیادت میں ملتِ تشیع پاکستان کو مزید عزت و وقار نصیب ہو۔ آمین ثم آمین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha